Take a fresh look at your lifestyle.

مغربی بنگال پردیش کانگریس کا صدر سبھنکر سرکار کو بنانے کی اپیل

ہگلی:10اگست:سومن مترا کی وفات کے بعد مغربی بنگال کی موجودہ سیاسی فضا میں جو خلا پیدا ہوا ہے ،اس سیاسی خلا کو بھرنے کے لیے ہمیں ایسے شخص کی ضرورت ہے جو اس خلا کی اچھے طور پر بھر پائی کر سکے اور بنگال کے جوانوں کی نظر میں اس خلا کو بھرنے کے لیے کانگریس لیڈر سوبھنکر سرکار بہت ہی موزوں شخصیت ہیں ۔لہٰذا کانگریس کے مرکزی لیڈران کو سوبھنکر سرکار کی اعلیٰ صلا حیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پردیش کانگریس کا صدر نامزد کرنا چاہیے کیو نکہ بنگال کی سیاسی فضا میں جوامسا ل لیڈر شپ کی مانگ ہے اور پردیش کانگریس کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے میری نظر میں اور خاص طور سے بنگال کے نوجوانوں کی نظر میں سو بھنکر سرکار سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے۔کیو نکہ سوبھنکر دادا بہت ہی متحرک اور فعال لیڈر ہیں ساتھ ہی اعلی تعلیم یا فتہ اور ٹھنڈے مزاج کے علاوہ بہت ہی باشعور اور عقلمند انسان بھی ہیں۔ واضح رہے کہ سوبھنکر سرکار ویسٹ بنگال چھاتر پریشد کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ہگلی ضلع آئی این ٹی یو سی کے سکریٹری پرویز انجم اور دیگر افراد نے بھی اوپر کہی گئی باتوں کی پرزور حما یت کرتے ہوئے سوبھنکر سرکار کو پردیش کانگریس کا صدر بنانے کی اپیل کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.