کولکاتا،/10اگست: ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو کورونا سے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میں سابق صدر پرنب مکھرجی دا کی کوڈ 19 کے مثبت ہونے کی خبر سے پریشان ہوں۔ میری دعائیں اس وقت ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر مکھرجی نے سوموار کے روز ٹویٹ کیا تھا کہ ان کی رپورٹ کوویڈ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے گذشتہ ایک ہفتہ میں ان سے رابطے میں آنے والے لوگوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کوویڈ کی تحقیقات کروائیں۔
Comments are closed.