کولکاتا۔ 24۔دسمبر: سیاسی نباز پرشانت کشور ایک برس قبل ہی اس بات کا خلاصہ کردیا تھا کہ شوبھندو ادھیکاری ترنمول پارٹی سے رشتہ استوار نہیں رکھیں گے ۔ نفسیاتی سطح پر پرشانت کشور کا یہ اندازہ بالکل ہی درست ثابت ہوا۔ شوبھندو نے ترنمول سے رشتہ توڑ کر اب بی جے پی کے خیمے میں گھس گئے ہیں اور پرشانت کشور کی قیاس آرائی صحیح ثابت ہوئی۔ پرشانت کشور کا یہ کہنا تھا کہ شوبھندو کے طور اطوار کو دیکھ کر ہی ان کو اس کا گمان گزرا تھا کہ یہ بندہ کسی بھی وقت بی جے پی سے ہاتھ ملا سکتا ہے ۔ اور ہوا بھی یہی شوبھندو اپنی وفاداری کو بی جے پی کے ہاتھوں نیلام کردیا ۔ پارٹی کو جب اس کی بھنک لگی تھی تبھی سے انہیں کئی اہم پوسٹ سے دھیرے دھیرے بر طرف کردیا گیا ۔ ان کی اس غداری کے بعد ممتا بنرجی نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ شوبھندو نے پارٹی سے دھوکہ کیا ہے ۔ اس نے ہم لوگوں کو اعتماد پارہ پارہ کردیا ۔ پرشانت کشو ر جو کہ سیاسی شعبدہ باز اور سیاسی بازی گری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں انہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ شوبھندو پر بھروسہ کرنا صحیح نہیں ہے ۔ یہ بندہ کسی بھی وقت پارٹی سے غداری کر جائے گا ۔ ہوا بھی یہی امیت شاہ کے جلسے میں شوبھندو کے ساتھ کئی بڑے لیڈران نے اپنا لباس بدل لیا اور بی جے پی کے خیمے میں تحریص کی وجہ سے گھس گئے ۔
Comments are closed.