کولکاتا،28جولائی: مغربی بنگال کے ۱۲۰۲ءکے اسمبلی الیکشن میں پر شانت کشور اور ان کی ٹیم ٹکٹ تقسیم کرنے کے معاملے میں نمایاں رول بھی ادا کرے گا۔ آخری ہفتے میں ترنمول پارٹی کے اندر کیا کیا تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ اس معاملے میں پر شانت کشور کی سیاسی دانشمندی و حکمت کو زیادہ دخل رہے گا۔ اس اہم تبدیلی میں پارٹی کے ایم ایل اے و مجوزہ امید واروں کی مقبولیت دیکھی جا ئے گی اور پانچ بر سوں میں ان کی سماجی و سیاسی کارکر دگیوں پر بھی نظر ثانی ہوگی۔ اس بار ان ہی امید واروں کو منتخب کیاجائے گا۔ جن کے اندر عوامی روابطگی مقامی حلقوں میں ان کے بے داغ شخصیت خاص الخاص ہوں گے۔ ترنمول کانگریس کے ہی ایک معمر لیڈر کا یہ کہنا ہے کہ ۶۱۰۲ کا الیکشن تو ہم لوگوں کے لئے آسان رہا اسی لئے اس بار نہایت ہی سمجھ بوجھ کو ہم لوگ ٹکٹ تقسیم کرنے کا رویہ اپنا رہے ہیں۔ کیونکہ اب حالات بدل چکے ہیں ایسے میں ذرا سی بھول ہمیں بھاری خسارے میں ڈال سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر شانت کشور اور ان کی ٹیم نے ہمی گراو¿ن لیول کی کئی اہم جان کاریاں دیں ہیں۔ نیز سروے کرنے کے بعد ایسے امید واروں کو ہم لوگ چن رہے ہیں جو سماجی سطح پر اپنی مقبولیت بنائے ہوئے ہیں ۔ ترنمول حکومت آئندہ الیکشن کے لئے اب پر شانت کشور کی سیاسی حکمت عملی کو ہی زیادہ ترجیح دے رہی ہے۔
Comments are closed.