Take a fresh look at your lifestyle.

پریسڈنسی یونیورسٹی کیمپس کھولنے پر ایس ایف آئی کا احتجاج

کولکاتا۔ 18دسمبر :ایس ایف آئی کے 50مظاہرین نے پریسڈینسی یونیورسٹی کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے لائبریری ، لیباریٹریز و دیگر آفس کی مانگیں کیں ۔ ایس ایف آئی کے طلباءو طالبات نے کالج اسٹریٹ کے راستے پر بیٹھ کر یونیورسٹی کے سامنے زوردار مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کو ان سارے کیمپس کو کھولنے کی مانگیں کیں یہ بھی کہا کہ انتظامیہ طالب علم ، ریسرچ اسکالرس اور فیکلٹی ممبر کو کوویڈ ۔19کے رہنمائے ہدایات کے مطابق اندر جانے کی اجازت دیں طلباءو طالبات کے ایک گروہ نے انتظامیہ پر دباﺅ ڈالاکہ فائنل ایر کے طلباءو طالبات کو اندر جانے کی اجازت دیں تاکہ وہ اندر جاکر آفس سے اپنا مارک شیٹ وصول کر سکیں کیونکہ وبائی مرض سے بچنے اور بھیڑ لگانے کی وجہ سے احتیاط انتظامیہ نے تمام اہم دفتر ، لائبریری ، لیباریٹری کو بند رکھا ہے جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کو پریشانیاں ہورہی ہیں۔ زیادہ تر طلباءو طالبات اپنے کاغذات ، مارک شیٹ ، دوسمسٹر کا نہ ملنے سے کافی پریشان ہیں یونیورسٹی نے یہ جواز پیش کیا کہ وہ آزادانہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے ہیں ۔ وبائی مرض کے دوران سبھی کیمپس بند ہی ہیں ، ایڈوائزری ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ وہ ورچیول موڈ سے ربطہ کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.