Take a fresh look at your lifestyle.

پرائیوٹ بسوں کی من مانی کرائے وصولنے سے مسافروں کی پریشانی ہنوز برقرار

کولکاتا،2،ستمبر:مہینوں سے پرائیوٹ بس کرائے میں اضافہ کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے اور بس مالکان اپنی مرضی کے مطابق اضافی کرایہ وصول رہے ہیں۔ نچلے متوسط طبقہ کے لئے یہ اضافہ تکلیف دہ ہے۔ ایک تو بسوں میں سیٹ کی تعداد سے زیادہ مسافروں کو سوار کیا جاتا ہے اور مسافروں سے من مانی کرایہ وصولا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کو بار بار بس مالکان نے کرایہ میں اضافہ کے عوض میں بس نہ چلانے کی دھمکی بھی دی مگر ریاستی حکومت نے کرایہ میں اضافہ کسی بھی حال میں نہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔ جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ریاستی حکومت کی وارننگ کے باوجود بس مالکان اپنی مرضی کے مطابق مسافروں سے اضافی کرایہ وصول رہے ہیں۔ جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے بس مالکان کو کئی طرح کی مالی سہولیات و مالی تعاون بھی فراہم کیا گیا ہے۔ جیسے ٹیکس میں چھوٹ۔ سبسڈی کی رقم کی فراہمی۔ پٹرول و ڈیزل کا سروس ٹیکس میں تخفیف وغیرہ۔ ان سب کے باوجود بس مالکان کا رونا ہنوز جاری ہے۔ اس لئے یہ لوگ مسافروں سے من مطابق کرایہ وصول رہے ہیں۔ مسافروں کی ریاستی حکومت سے درخواست ہے کہ جلد سے جلد اس اضافی کرائے کے نظام سے راحت ملے اور شہر کی سڑکوں پر مناسب تعداد میں سرکاری بسیں چلے تاکہ پرائیوٹ بس میں اضافی کرایہ دینے کی نوبت نہ آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.