Take a fresh look at your lifestyle.

پرائیوٹ اسپتالوں کی بے جہی! 9سالہ تنویر کی تڑپتے ہوئے نکلی جان

0

کولکاتا،30نومبر: پھر شہر ی پرائیوٹ اسپتال کے خلاف لا پر وائی کا معاملہ سامنے آیا۔ 9سالہ شیخ تنویر حسین کو شہر نشاط کی چار پرائیوٹ اسپتالوں نے واپس کر دیا جس کی وجہ سے وہ درد سے تڑپتا ہوا دم توڑ گیا۔ اس بچے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ پیٹ اور قلب کے درد سے تنویر تڑپ رہا تھا اور شہر کے چار اسپتالوں کا چکر کاٹنے کے باوجود کسی نے بھی اسے داخل نہیں کیا اسے تڑپتا ہوا سب نے چھوڑ دیا۔ اس بارے میں گھر والے کا یہ کہنا ہے کہ تنویر کے قلب اور پیٹ میں درد اتنا زیادہ تھا کہ گھبراہٹ کے عالم میں ہم لوگوں نے سب سے پہلے اسے بھاگیرتی نیو ٹیا اسپتال لے گئے۔ وہاں مناسب تکنیک کی کمی کی وجہ سے گھر والوں نے بیل ویو اسپتال کا رخ کیا وہاں بھی داخل کا نظام اتنا سخت کر دیا گیا کہ گھر والوں نے سی ایم آر آئی اورپارک کلینک کا رخ کیا مگر ان دونوںپرائیوٹ اسپتالوں نے بھی اسے واپس کر دیا لہٰذا اس بچے نے تڑپ تڑپ کر درد کے مارے جان گنوائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.