Take a fresh look at your lifestyle.

پوجا کمیٹیوں کو بیداری مہم کیلئے ریاستی اعزازات وزیر اعلیٰ نے بیدار شہری و پولس کو بھی مبارک بادیاں دیں

کولکاتا،10نومبر: کرونا کے خطرات میں امسال ورچیول وشوا بنگلہ شارد سمان کے پروگرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شرکت کی اور انعام پانے والے کلبوں کے نمائندوں کو مبارک باد دیں اور یہ بھی کہا کہ درگا پوجا کی طرح وہ کالی پوجا اور چھٹ پوجا میں بھی اسی طرح کی حفاظتی تدابیر کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں۔ہر برس ریاستی حکومت کی جانب سے وشوا بنگلہ سارد سمان پروگرام کر وایا جا تا ہے۔ اس تقریب میں درگا پوجا کے منتخب کلبوں کو ان کی بہتر کار کر دگی سجاوٹ و روشنیوں سے بہتر انتظام کی وجہ سے انعام دیا جاتا ہے۔ مگر اس بار کرونا کی وجہ سے وزیر اعلیٰ نے نابنو سے ورچیول کانفرنس کے ذریعہ تمام کلبوں کو انعام پانے کی مبارک باد دیں۔ اس بار22 ضلعوں کے کل271 پوجا کمیٹیوں کو انعامات تقسیم ضلع کے ناظم نے کئے۔ سرکر دہ پوجا کمیٹیوں کو50 ہزار روپے بھی دیئے گئے۔ ان میں اچھے پنڈال کے لئے 30ہزار اور بہتر کویڈ بیداری کے لئے پوجا کمیٹیوں کو20ہزار اضلاع کے بعد کولکاتا کے اہم انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان وزیر اعلیٰ نے کیا اس کے بعد ممتا بنرجی نے پوجا کمیٹیوں کے سارے لوگ اور کولکاتا پولس کی ان کی اچھی کار کر دگی پر توصیفی کلمات کہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.