Take a fresh look at your lifestyle.

پوجا میں نیٹ امتحان ملتوی

کولکاتا ۔ 21ستمبر : درگا پوجا کے دوران نیٹ امتحان کا کوئی نظم نہیں ہوگا ۔مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوگھر یال نے بلاشک ایسا ہی کہا کہ انہوں نے ترنمول پارٹی ایم پی کو یہی بات گوش گزار کرائی ۔ حالانکہ آئندہ ۔21، 22او ر 23اکتوبر کو نیٹ کا امتحان مقرر ہے ۔ مگر اس سے متعلق نیا کوئی ہدایت ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ امتحانات کے اوقات 21تاریخ کو چھٹی ،27تاریخ کو ساتویں اور 23تاریخ کو پوجا کا اشٹمی پڑرہا ہے ۔ اب سبھی اس بات پر حیران ہیں کہ پوجا کے دوران مرکزی حکومت کو یہ کیا سنک سوجھی کہ اس نے نیٹ کا امتحان ان ہی اہم تاریخوں میں مقرر کردیا ، بنگالیوں کا یہ تہوار سب سے عظیم پوجا ہے ۔ سال بھر بنگالی اس پوجا کے انتظار میں رہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.