کولکاتا28 اکتوبر: سالٹ لیک کے پوجا پنڈال میںزبردست آگ لگی بدھ کو لیکن اس بھیانک آگ سے کوئی بھی خطرہ یاجانی نقصان نہیں ہوا۔ سالٹ لیک کے ایف ڈی بلاک میں یہ سانحہ رونماہوا۔ آگ کی خبرملتے ہی فائر اورایمرجنسی سروس وہاں پہنچ گئی اور آگ کو بجھانے میں لگ گئی۔ اس آگ نے پورے پنڈال کو دیکھتے ہی دیکھتے راکھ میں تبدیل کردیا ۔ لگ بھگ 6 عدد فائر ٹنڈر کے ذریعہ آگ کوقابو میں کیاگیا۔ دمکل کے ایک افسر نے یہ بتایاکہ اس میں کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا۔ کیوں کہ مورتیوں کوایک دن قبل ہی بھسان کردیاگیاتھا۔ آگ کیسے لگی یہ ابھی تک راز میں ہے ۔ دمکل کے ایک افسر نے بتایاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لئے بدھان نگر پولس کوفورنسک ٹیم کی مدد لینے کو کہاگیا ہے اورٹیم بھی غالباً پہنچ گئی ، مقامی لوگوں نے بتایاکہ بروزمنگل سے ہی پنڈال کے اطراف میں لگے خفیہ کیمرے بھی ناکارہ ہوگئے تھے ۔ اب پولس ہرزاویے سے معاملے کی جانچ میں لگی ہے۔
Comments are closed.