Take a fresh look at your lifestyle.

پوجا پنڈال میںبنگلہ گیت نشر کرنے کے لئے بنگلہ نوازوں کی درخواست

کولکاتا19 اکتوبر:درگاپوجا کے دوران ان تمام پوجا کمیٹیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے پنڈالوں میںبنگلہ تہذیب کوفروغ دیتے ہوئے بنگلہ گانے بجائیں تاکہ بنگال کی تہذیبی حرمت برقرار رہے۔ پہلے درگاپوجا کے دنوں میں پنڈال سے ہندی گیت نشر ہوتے تھے جس سے بنگال کی مٹی کی خوشبو غائب تھی کئی بنگلہ کے متوالوں نے دن بھرمیں دویاتین باربنگلہ گیت چلادیا اب بنگلہ کو فوقیت دیتے ہوئے بنگلہ نوازوں نے راستے گھاٹ کانام بھی بنگلہ میں کرنے کازور دیاہے۔ اب تو کافی دنوں سے اس بنگال میں بنگال کابخار بڑھ رہاہے۔ وریڈیو وان نام کاایک مقبول ریڈیو چینل بھی عروج پرہے۔ بنگال کے کٹر پسندوں نے اب کھل کربنگلہ گانوں کی حمایت شروع کردی ہے۔ اس پراحتجاج کرتے ہوئے بنگلہ نوازوں نے نیوٹاﺅ ن کے ڈی ایل ایف فیبرو ریڈیو وان کے دفتر کاگھیراﺅ کیاتھا ۔ پہلے ان کے اندرگھسنے سے روکا گیا مگربعد میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ اس بنگلہ نوازوں نے وارننگ دی ہے کہ بنگال میںدھندا کرنے والے ریڈیوچینل کو بنگلہ پروگرام وگیت کو بھی فروغ دینا ہوگا اس کے لئے بنگلہ نوازوں نے دفتر میں عرضی بھی دی ہے تاکہ بنگلہ زبان سے عمداً لاپرواہی نہ کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.