کولکاتا۔ 12اکتوبر: کولکاتا ۔ ٹرامس جو ہمیشہ سے ہی کولکاتا کی رعنائی بڑھانے میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے ۔ اس بار کوویڈ۔ 19کے اس ماحول میں درگا پوجا کے سپتمی اور نومی دونوں دنوں کے لئے ایر کنڈیشن ٹرام چلانے کا ٹرام کمپنی نے فیصلہ لیا ہے ۔ تاکہ اس کے سفر سے اس جان لیوا بیماری کے اثر سے اور بھیڑ بھاڑ سے سواری بچے رہیں ۔ مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے درگا پوجا کے پانچ دنوں کی ہما ہمی کے دوران دو دنوں کیلئے ایر کنڈیشن چلانے کا ارادہ کیا ہے تاکہ درگا پوجا سے لطف اٹھانے والے لوگ ٹرام کے سردبوگی میں بیٹھ کر مختلف مقامات کے زرق برق پنڈال کا نظارہ کرسکتے ہیں اور ٹھنڈے کمرے کے اندر سے بیٹھ کر وہ حسین مناظر کی تصویریں بھی موبائل کے ذریعہ لے سکتے ہیں ان ایر کنڈیشن ٹرام میں پوجا کے دوران سفر کرنے والے موسیقی اور انواع و اقسام کی چٹپٹی چیزوں سے بھی مزہ لے سکتے ہیں جو ٹرام میں موجود رہے گا ۔ ٹرام کے اندر وائی فائی کا بھی انتظام رہے گا سفر سے لطف اٹھانے کیلئے 500روپئے فی کس کرایہ لیا جائے گا بشمول تفریح و تناول کیلئے ویب سائٹ سے ٹکٹ بکنگ کی آسانی ہوگی ٹرام میں تمام حفاظتی اقدامات پر بھی زور دیا جائے گا۔
Comments are closed.