Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا جانچ کو لیکر قرنطین مرکز کے مہاجر مزدوروں کی بھوک ہڑتال

علی پور دوار،08،جون : علی پوردوار ضلع کے کورنٹائن سنٹر میں مقیم مہاجر مزدوروں نے کورونا ٹیسٹ کے مطالبہ کے تحت بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ ان کارکنوں نے بتایا کہ جب تک ان لوگوں کی تفتیشی رپورٹ ان کے ہاتھ میں نہیں آتی تب تک وہ قرنطین سنٹر نہیں چھوڑیں گے۔ علی پوردوار نمبر دو بلاک کے چیپنی ہائی اسکول کے قرنطین مرکز میں رہنے والے 37 تارکین وطن مزدوروں نے سوموار کی صبح سے ہی بھوک ہڑتال کر دیا۔ ان تارکین وطن مزدوروں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ان سب کو دوسری ریاستوں میں کھانے پینے اور رہائش کےلئے دن گزارنے پر مجبور کیا گیا ۔ یہاں واپس آنے کے بعد انہیں محکمہ صحت کی جانب سے قرنطین مرکز میں 14 دن رکھا گیا لیکن ابھی تک ان کا کوئی جانچ نہیں ہوا۔ ان لوگوں نے بتایا کہ ان پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے کہ وہ کوروناٹین سینٹر میں بغیر کسی کورونا ٹیسٹ کے جائیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قرنطین سینٹر چھوڑ دیں ، لیکن جب تک وہ کورونا ٹیسٹ نہیں کروائیں گے وہ سینٹرنہیں چھوڑیں گے۔ آج صبح محکمہ صحت پولس اور انتظامیہ کے عہدیداروں نے قرنطین سنٹر پہنچ کر مظاہرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے تمام کارکنوں کو راضی کرنے کی کوشش کی لیکن کارکنان اپنے مطالبے پر قائم رہے۔ دوسری طرف ، اس بارے میں ضلع محکمہ صحت کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.