مالدہ ،8،مئی: جمعہ کے روز پوری ریاست کے ساتھ ساتھ مالدہ ضلع میں بھی ربندر جینتی منائی گئی ۔ اس موقع پر ضلع پولس کے ذریعہ ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ پولس کے ذریعہ آج شہر کے پوسٹ آفس میں کوی ربندر ناتھ کے مجسمے کے سامنے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایس پی آلوک راجوریہ ، میونسپل چیئرمین اور دیگر انتظامی و پولس افسران نے کوی گورو کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں یاد کیا۔ اس موقع پر پولس کی جانب سے آج ایک رنگین جھانکی نکالی گئی ۔ جس میں لوگوں کو کورونا وائرس سے لڑنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ پولس ذرائع کے مطابق ، شاعر گرو ربندر ناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش آج سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکخانہ کے موڑ سے رنگین جھانکی بنایا گیا جو شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کیا۔ ریلی کے ذریعے پولس نے لوگوں کو کورونا وائرس سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی الوک کی راجوریہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کےلئے تمام لوگوں کو معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا کام انجام دینا ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے متحد طور پر کورونا وائرس سے لڑنے کی بھی وکالت کی۔ اس موقع پر پولس کی طرف سے لوگوں میں ماسک اور چاکلیٹ تقسیم کی گئیں۔
Comments are closed.