کولکاتا9اکتوبر: رابندر سرور لیک میں چھٹ پوجا کی منظوری کے لئے ریاستی محکمہ شہری ترقیاتی و میونسپل امور کی جانب سے کلکتہ ہائی کورٹ میں پیٹیشن دخل کیا گیا ہے۔ ہندوو¿ں کی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے پوجا کو منظوری دلانے کی خاطر اپیل بھی کی ہے مگر ماہرین ماحولیات کی جانب سے رکاوٹیں آرہی ہیں۔ پھر بھی ریاستی حکومت اس معاملے میں پرامید ہے۔ اسی وجہ سے رابندر سرور لیک کے تمام گھاٹوں کی تیاری اور اور ان کی سجاوٹ کا کام بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ 10اکتوبر کو ا±تم منچ میں محکمہ شہری ترقیاتی و میونسپل امور کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس کے صدارت محکمہ کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم کریں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی محکمہ کے سینئر افسران نے ایک اہم میٹنگ بلائی تھی مگر آئندہ۔ 10اکتوبرچکی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.