رائے گنج ،16،اپریل:حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے 03 مئی تک ملک گیر لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران اسپتال سمیت تمام ضروری خدمات کو جاری رکھی گئی ہے۔حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ان تمام اہم مقامات پر کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر فائرحکام کی مدد سے ان کو صاف ستھرا اور سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ جمعرات کے روز شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کو بھی کارپوریشن اور فائر بریگیڈ اہلکاروں کی مدد سے صفائی کی گئی تھی۔ ادھر فائر فائٹرز نے اسپتال کے آس پاس کیڑے مار دوائیں چھڑکیں۔
Comments are closed.