Take a fresh look at your lifestyle.

یوم آزادی کے موقع پر ریلوے الرٹ ، آر پی ایف اور جی آر پی کا سرچ آپریشن شروع

0

کولکاتا،/14اگست: ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور گورنمنٹ ریلوے پولس (جی آر پی) نے کورونا کی وبا کے بعد باقاعدہ میل ایکسپریس اور مقامی ٹرینوں کا کام بند رکھنے کے باوجود یوم آزادی کی سلامتی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اسٹیشنوں میں مسافروں کی عدم موجودگی کے باوجود ، سیکیورٹی اہلکاروں نے یوم آزادی سے ایک روز قبل ، جمعہ کے روز ، ڈاگ اینڈ بم اسکواڈ سمیت ، ہوڑہ ، سیالدہ اور بنڈل میں چیکنگ آپریشن کیا۔ریلوے ملازمین کےلئے چلنے والی خصوصی مقامی ٹرینوں اور لمبی دوری کی مسافر ٹرینوں کی بھی چھان بین کی گئی۔ اس کے علاوہ اسٹیشنوں کی سیکوریٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔ اسٹیشن کے احاطے سے باہر کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ہوڑہ اسٹیشن میں ، آر پی ایف نارتھ پوسٹ کمانڈر ایم ڈی بھوٹیا کی سربراہی میں سکیوریٹی اہلکاروں نے اسٹیشن کمپلیکس اور صحن وغیرہ کی تلاشی لی ۔دوسری جانب ، بنڈیل جی آر پی کے او سی مہاویر بیرا کی قیادت میں سیکوریٹی اہلکاروں نے حفاظت کے لئے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ اسٹیشن کمپلیکس اور یارڈ چیک کیا اور ریلوے عملے کےلئے چلنے والی خصوصی مقامی ٹرینوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ ملازمین کے تھیلے کی بھی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ آر پی ایف پوسٹ کمانڈر گرو پرساد کی قیادت میں فوجیوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ریلوے احاطے میں بھی سرچ آپریشن کیا۔دوسری جانب سیالدہ اور کولکاتا سمیت دیگر حساس اسٹیشنوں کے سیکیورٹی انتظامات بھی مضبوط کردیئے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر ریلوے مکمل طور پر چوکس ہے۔ ایسٹ اور ساو¿تھ ایسٹرن ریلوے کے تحت تمام بڑے اسٹیشنوں پر چوکسی کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.