کولکاتا،/10اگست:دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست بھر میں اب بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ علی پور میں محکمہ موسمیات کی جانب سے سوموارکے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریاست بھر میں تیز بارش ہوگی۔شمالی بنگال کے کالمپونگ اور علی پوردوار اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ جلپائی گوڑی ، سلی گوڑی ، کوچ بہار میں مزید بارش کا امکان ہے۔ کولکاتا کے علاوہ ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی پرگنہ ، مشرقی اور مغربی مدینی پور ، پورولیا ، بانکوڑہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔کولکاتا میں پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت 26.7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر گرج چمک کا امکان ہے ، لہٰذا لوگوں کو بلا وجہ گھروں سے باہر نہیں آنا چاہئے۔ محکمہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ مسلسل بارش کے باوجود ، ریاست بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔
Comments are closed.