Take a fresh look at your lifestyle.

بدعنوانی میں ملوث لیڈر اور وزراءکو جیل جانا طے:راجیو بنرجی

کولکاتا،2 جولائی :کٹ منی اور بدعنوانی میں ملوث وزراءاوررہنماو¿ں سے لے کر ریت مافیا تک ہر ایک کو جیل بھیج دیا جائے گا۔بی جے پی کے ریاستی نائب صدر راجیو بنرجی نے آج پارٹی کے عارضی ضلعی دفتر کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے یہ باتیں کہےں۔ افتتاحی موقع پر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر راجو بنرجی نے حکمران جماعت کے حامیوں کے ذریعہ ریاست بھر میں بی جے پی رہنماو¿ں اور کارکنوں پر حملے کی مخالفت کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو آئین کا احترام کرتے ہوئے اپنے دفاع کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو بھی سیاسی رہنما اور وزراءبدعنوانی میں ملوث ہیں۔ انہیں جیل جانا پڑے گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریت مافیا اور غریبوں کو دیئے گئے سرکاری راشن میں بدعنوانی سے متعلق رہنماو¿ں اور وزراءکو بھی متنبہ کیا۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کی اسکیم سے کھیلنے والے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مغربی بنگال میں سیاسی تبدیلیاں کرکے ریاست میں روزگار کے اضافے کے ساتھ ساتھ اچھی حکمرانی کے قیام پر بھی زور دیا۔واضح ہو کہ جلپائی گوڑی میں جمعرات کے روز بی جے پی کے عارضی ڈسٹرکٹ آفس کا افتتاح گمٹی نمبر چار کے اتھی بھون میں ہوا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری رتندر ناتھ باسو ، دیپین پرمانک ، جلپائی گوڑی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جینت رائے ، بی جے پی کے یووا مورچہ کے ضلع صدر شیام پرشاد اور پارٹی کے دیگر رہنما اور حمایتی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.