کولکاتا ،24 ،فروری:کوکین کیس میں بی جے پی کے دو لیڈران کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ کولکاتا پولس نے اس سے قبل بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کی رہنما پامیلا گوسوامی کو تقریبا 100 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔پامیلا نے بی جے پی کے سینئر رہنما کیلاش وجئے ورگیہ کے قریبی راکیش سنگھ پر سازش کا الزام عائد کیا تھا۔23 فروری کو پولس نے راکیش سنگھ کو بھی گرفتار کرلیا۔ جیسے 24 فروری کو علی پور عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے کورٹ نے انہیں 1 مارچ تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔پولس تحویل مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے راکیش سنگھ کو یکم مارچ تک پولیس تحویل میں دے دیا۔ جبکہ ان الزامات کے بعد راکیش سنگھ نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ ان کا اس کیس یا پامیلا گوسوامی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ راکیش سنگھ نے کہا کہ اگر مجھے قصوروار ثابت کیا گیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ سنگھ نے معاملے کو ٹی ایم سی کا سازش قرار دیا جس کے ذریعے پارٹی ‘بی جے پی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے’۔ سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا ، "اگر میں شامل ہوں تو ، وہ مجھے ، کیلاش وجئے ورگیہ یا امت شاہ کو بلا سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ پولس نے پامیلا کو بھڑکایا ہے۔ میں ڈیڑھ سال سے ان سے رابطے میں نہیں رہا ہوں۔
Comments are closed.