Take a fresh look at your lifestyle.

حالی شہر مارواڑی کل میں رکشا بندھن کے موقع پر لوگوں میں ماسک و مٹھائیاں تقسیم

شمالی چوبیس پرگنہ،3اگست:حالی شہر میونسپل کے سابق سی آئی سی ضیاءالحق نے رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر قومی ہم آہنگی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں بلا تفریق مذہب ہندو بہنوں نے مسلم بھائیوں کو اور مسلم بھائیوں نے ہندو بھائیوں کو راکھی باندھی اور ایک دوسرے کو مٹھایاں کھلایا اور اس تناو¿ بھرے ماحول میں امن و آپسی بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔سابق سی آئی سی ضیاءالحق نے کہا کہ ہم ہمیشہ ہی ہماری وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کی سرپرستی میں ا±نکی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پورے بنگال میں امن و امان قائم ہو۔ ہم سب ہندو ،مسلم،سیکھ، عیسائی سبھی مذہب کے لوگ آپس میں مل کر رہے اور جو لوگ مذہب کے نام پر ہمیں آپس میں بانٹنا چاہتے ہیں انکے یہ دیکھا دیں گے ہم گاندھی کے ماننے والے ہیں گوڈسے کے ماننے والے نہیں ہیں۔ہم ہمیشہ سے ہی حالی شہر میں ہندو مسلم بھائی چارے کو قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور انہوں نے لوگوں سے یہ گزارش کی کہ آپ آپس میں مذہب کے نام پر نہ بھٹے ے بلکہ صرف ایک ہندوستانی بنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سوچے اور جو ہوسکے آپ سے وہ کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.