Take a fresh look at your lifestyle.

عارضی ملازمین کی ممتا حکومت کیخلاف زبردست احتجاج تین وزراءکواجلاس چھوڑ کر جانا پڑا

کولکاتا،28،دسمبر:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل عارضی کارکن جنہوں نے ممتا حکومت کے تحت کام کیا اب حکومت کےلئے بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ ممتا حکومت کے زیرانتظام سماجی تحفظ اسکیم کے تحت کام کرنے والے ہزاروں عارضی مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر آج کلکتہ کے انڈور اسٹیڈیم میں زبردست احتجاج ہے۔کارکنوں کا یہ الزام ہے کہ ریاستی حکومت کے تحت کام کرنے والے ایس ایل او او عارضی مزدوروں کی تنخواہوں کو لاک ڈاو¿ن کے وقت سے روک دیا گیا تھا۔ جس کا وہ مسلسل مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ آج کولکاتا انڈور اسٹیڈیم میں مزدور اور وزیر قانون ملائے گھٹک ، شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم اور سادھن پانڈے کی قیادت میں ایک اجلاس ہوا۔ تاہم ، اس اجلاس میں کارکنوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ جس کی وجہ سے مشتعل کارکنوں نے پروگرام کے دوران ہی احتجاج شروع کردیا۔پروگرام میں ہنگامہ آرائی دیکھ کر تمام وزراءکو پروگرام چھوڑنا پڑا۔ اسی دوران ، مشتعل کارکنوں نے اسٹیڈیم کے باہر ممتا کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیئے اور ریاستی حکومت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔ واقعے کے بعد سے ہی موقع پر صورتحال کشیدہہو گئی ۔جس کے پیش نظر پولیس کی بڑی تعداد کو موقع پر تعینات کردیا گیا ہے۔تا دم تحریر حالات کنٹرول میں ہیں لیکن ملازمین کی خفگی رام نہ ہو سکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.