Take a fresh look at your lifestyle.

محنت کش کا تحفظ اپنی مانگ لے کر ہوڑہ سے ریلی نکالی

ہوڑہ،13اکتوبر: زمینی تحفظ کی مانگ کے کر ہوڑہ میں ایک عظیم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ڈمجور اسٹیڈیم سے مندر تلہ تک گیا۔ در اصل مغربی بنگال میں سرکاری و غیر سرکاری دونوں معاملے میں نوکری، ٹھیکہ داری و ٹنڈر کی وصولیابی میں کوئی قانونی قاعدہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے باہری ریاستوں سے بھی لا تعداد لوگ یہاں آکر اپنے کام کا حق جما دیتے ہیں یعنی یہاں کے لوگوں کا حق چھین لیتے ہیں ایسے میں اس ریاست کے محنتی لوگ کام پانے سے رہ جاتے ہیں نتیجہ کار وہ بیکاری کے دن گزارنے لگتے ہیں۔یہاں کے مقامی محنت لوگ و مزدور کی تنظیم پہلے بھی اپنے حق کو لے کر آواز اٹھا چکے ہیں۔ اس بار اس ریلی جو ہوڑہ شاخ سے نکالی۔ اس میں جئے دیب جو ضلع کے سکریٹری ہیں انہوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس ریلی نے اپنی مانگ کو لے کر اسمبلی کے چیف وہپ و پانی ہٹی کے رکن اسمبلی نرمل گھوش سے ملے اور انہیں ڈیپوٹیشن بھی تنظیم کی جانب سے سونپ دیا۔ ریلی کے لوگوں نے یہی ڈیپوٹیشن مشرقی مدنا پور کے ضلع شاخ کے یلدیہ کے رکن اسمبلی تاپش منڈل کو بھی دیا۔ اس سے پہلے محنت کش کی یہ آبائی تنظیم ممتا بنرجی کو بھی 90فیصد آراضی تحفظ کے لئے سرکلر جاری کرنے کی بھی مانگ کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.