Take a fresh look at your lifestyle.

نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں چار افراد گرفتار

کولکاتا ، 5 دسمبر: کولکتہ سے متصل نیو ٹاو¿ن کے علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک پولیس افسر نے معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ بچی جمعہ کی رات اپنے دوست کے ساتھ چل رہی تھی کہ چار افراد نے مبینہ طور پر اس پر حملہ کیا اور زبردستی لڑکی کو دور دراز مقام پر لے گئے اور وہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ افسر نے بتایا کہ لڑکی کا دوست موقع سے فرار ہوگیا۔ انہوں نے کہا ، "وہاں سے گزرنے والی پولیس گشتی ٹیم نے بچی کا چیخ چیخ سن کر وہاں اس کی مدد کے لئے گیا۔” ایک ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ افسر نے بتایا کہ اس سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے دیگر تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بچی کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.