Take a fresh look at your lifestyle.

چاقو کی نوک پر نابالغہ کی عصمت دری ،ملزم گرفتار

مالدہ،9جولائی: چاقو کے زور پر پولس نے ایک نوجوان کو نابالغ لڑکی سے زیادتی کرنے پر گرفتار کیا۔ مالدہ ضلع کے بھوتنی پولیس اسٹیشن کے عالدیا علاقے میں بدھ کی شام کو اس واقعے کے بعد شدید تناو¿ دیکھا جارہا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق متاثرہ بدھ کی سہ پہر کو دادا کے ساتھ ایک کھیت میں گئی تھی۔ اس کے داداکھیت میں کام کرتے تھے۔ اسی دوران نابالغ کو تنہا دیکھ کر ملزم نے اس کی گردن پر چھری رکھ کر اور اس کے بازو اور پیروں کو باندھ کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ صرف یہی نہیں بلکہ ملزم نے پولس اور کنبہ کے افراد کو اس کے بارے میں بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے بعد وہ کچھ دیر تک کھیت میں پڑی رہی۔ کچھ دیر کے بعد چیخ سن کر کھیت میں کام کرنے والے لوگ وہاں پہنچ گئے اور اسے اٹھا کر بھوتنی پرائمری ہیلتھ سنٹر لے گئے۔ بعدازاں اس نے اپنے اہل خانہ سے یہ سانحہ بیان کیا۔ نابالغ کے ایک رشتے دار نے بتایا کہ ملزم سنجیو منڈل اس سے قبل بھی اس طرح کا واقعہ انجام دے چکا ہے۔ پولس نے بتایا کہ ملزم سنجیو منڈل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نیز نابالغ کا میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.