بردوان20 اکتوبر:بے شرم و نڈر لوگوں کی بے حیائی تو اب روز بروز بڑھتی جارہی ہے ایک غنڈہ صفت اوباش شخص نے بندوق کی نال پر ایک خاتون کی آبرولوٹی اوریہ دھمکی دی کہ اس کے خلاف منھ کھولنے پریہ سارامنظر موبائل کے ذریعہ سوشل نیٹ ورک پربھی وائرل کردیاجائے گا۔ خاتون خانہ نے کہاکہ اس نے یہ شرمناک حادثے کی خبرمیماری کے جمالپور تھانے میں کردی تھی مگرپولس نے کوئی پیش رفت نہیں دکھائی۔ حتیٰ کہ اس ستم رسیدہ خاتون نے اس کی شکایت ایس پی سے کی تھی مگرکوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آخر کاراس نے انصاف کے لئے بردوان کے سی جے ایم عدالت میں یہ معاملہ داخل کردیا۔ اس کے بعدعدالت نے بردوان خواتین تھانے کی ایس آئی کو اس کی جانچ کاحکم دیا ۔عدالت کی ہدایت کے بعدہی تھانے نے آبروریزی ومناظر کو وائرل کرنے کاکیس فوراً ہی درج کردیا۔ لیکن وہ زانی ابھی تک فرار ہے۔ اس خاتون کے وکیل چندر ناتھ کایہ کہنا ہے کہ عدالت نے کیس داخل ہوتے ہی جانچ کاآرڈر دے دیا۔ ا ب تھانہ اس معاملے میںچوکسی دکھائے گی۔ عدالت میں میماری حلقے سلطان پور کی رہنے والی اس خاتون نے یہ بتایا کہ گزشتہ چھ اکتوبر کووہ درگاپوجا کی خریداری کرنے بردوان آئی۔ خریدوفروخت میںشام ہوچکی تھی گھرپہنچنے کے لئے وہ بس کاانتظار کررہی تھی اس وقت وہاں سے میماری حلقے کے پریتی پاڑہ کاایک شخص بائیک سے جارہاتھا ، آس پاس رہنے کی وجہ سے وہ اس شخص کوجانتی تھی۔ اس نے اسے بائیک پربٹھانے کی خواہش ظاہر کی مگروہ صاف منکر گئی ۔ بعد میںاس کے اصرار پروہ راضی ہوگئی۔ بائیک پرسوار کرکے وہ میماری – رسول پور کے بجائے گاڑی کومشا گرام کی طرف موڑ دیا۔ اس نے جب احتجاج کیاتواس نے کہاکہ راستے پرریلوے لائن ہے۔ اگروہاں اٹک گئے توپھرنکلنے میںکافی وقت لگ جائے گا۔ اس کے بعد مشاگرام کے ایک سنسان جگہ پربائیک کو کھڑا کردیا اوراس کے ساتھ دست درازی کرنے لگا۔جب اس نے احتجاج کیاتواس نے پستول نکال کر جان کی دھمکی دے ڈالی۔ پھرایک جھاڑی میں لے جاکر اس کی عزت لوٹی اوردھمکایا کہ کسی کوکہنے پروہ اس قابل اعتراض مناظرکوسوشل میڈیا پروائرل کردے گا۔ اس کے بعداسے مشاگرام تک بائیک میں پہنچاکر نکل گیا۔
Comments are closed.