کولکاتا 8مئی : کووڈ ۔ 19کے پیش نظر لاک ڈاﺅن کی پیشِ نظر ضرورت مند لوگوں تک راشن کی سپلائی کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے سخت ترین اقدامات کئے ہیں جن لوگوں کے پاس ڈیجیٹل راشن کارڈ نہیں اور جن لوگوں نے کافی دنوں سے راشن نہیں اٹھائے ہیں اس مرتبہ وہ بھی راشن اٹھاسکتے ہیں ریاستی کابینہ کمیٹی کی بیٹھک میں اس کا فیصلہ لیا گیا۔ اس مصیبت کے وقت میں راشن کے انتظام کے ساتھ لوگوں کو ہر قسم کی مدد پہنچانے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیر خوراک کو بہت ذمہ داریاں نبھانی ہیں۔ مہلک کورونا کا مقابلہ پورے ملک کے لوگ کررہے ہیں اور اس وقت جبکہ تیسر ی مرتبہ لاک ڈاﺅن کا معیاد بڑھادی گئی ہے تو ایسے میں غریبوں اور پسماندہ طبقوںکی حالت اور بھی خراب ہوچلی ہے جس میں خاص طو ر پر یومیہ مزدور مارے گئے ہیں جن کی روزی روٹی کا سہارا چھن چکا ہے ان کی روزی بند ہوجانے کی وجہ سے ان کے لئے کھانے پینے کے لالے پڑ گئے ہیں اور ایسے میں اگر لوگ اپنے اپنے طور پر ان غریبوں کی مدد کررہے ہیں جس سے ان کو کچھ سہارا ہورہا ہے اور اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے زبردست فیصلہ لیاہے۔
Comments are closed.