Take a fresh look at your lifestyle.

مٹیا برج میں چار ہزارنئے راشن کارڈ کی تقسیم

صارفین اپنے کارڈ پر درج دکانوں سے اسی ماہ سے راشن لے سکتے ہیں: ممتاز بیگم

کولکاتا،16 اپریل(عوامی نیوز) کورونا وائرس کے پھیلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاو¿ن کے دوران حکومت نے چھ مہینے تک (اپریل ۰۲۰۲ءسے ستمبر ۰۲۰۲ئ) مفت راشن کی تقسیم کا اعلان کیا ہے اعلان کے بموجب رواں ماہ اپریل سے راشن دکانوں سے راشن ملنا شروع ہو گیا۔ مگر اس دوران بہت سے ایسے لوگ سامنے آئے ہیں جن کے پاس سے سے کوئی راشن کارڈ نہیں ہے اور بہتوں کو درخواست جمع کرنے کے بعد بھی نیا راشن کا دستیاب نہ ہو سکا۔
لاک ڈاو¿ن ڈاو¿ن کے دوران عوام کی خراب مالی حالت کو دیکھتے ہوئے جہاں ایک طرف حکومت نے بغیر کارڈ والوں کو راشن دینے کا فیصلہ لیا ہے وہیں دوسری جانب کافی دنوں سے زیر التوا درخواستوں پر نئے راشن کارڈ کی تقسیم کا کام شروع کر دیا ہے آج بورو پندرہ کے تحت وارڈ نمبر ۱۴۱ کے تقریباً چار ہزار لوگوں میں نئے راشن کارڈ کی تقسیم کاری ہو رہی ہے اس موقع پر موجود وارڈ کونسلر ممتاز بیگم نے عوامی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی کی ہدایت پر نئے راشن کارڈ صارفین تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ لاک ڈاو¿ن سے پریشان عوام اپنے اپنے کارڈ پر درج راشن کارڈ دکانوں سے رابطہ کریں اور اسی مہینے سے اپنا راشن لینا شروع کر دیں۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال آج دیئے جانے والے راشن کارڈ سے اپریل سے ستمبرتک کارڈ میں درج خانوں کے مطابق راشن ملے گا۔ راشن کی وصولیابی پر صارفین کا دستخط بھی کارڈ پر ہوگا۔
واضح رہے صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق راشن کارڈ کی نو عیت کے اعتبار سے مختلف مقدار میں راشن ملے گا۔ پی ایچ ایس، ایس پی ایس ایچ اور آر ایس کے وائی۔ ون کارڈ والوں کو فی کارڈ دو کیلو گرام چاول اور تین کیلو گرام گیہوں جب کہ اے اے وائی پر فی خاندان پندرہ کیلو چاول اور ۰۲ کیلو گرام گیہوں ایک ماہ کیلئے مفت دیئے جا رہے ہیں۔ صرف آر ایس کے وائی۔ ٹو راشن کارڈ والوں کوفی کارڈ ایک کیلو گرام چاول ۳۱ روپئے فی کیلو گرام کے شرح سے اور ایک کیلو گرام گیہوں ۹ روپے فی کیلو گرام کے شرح سے دیئے جا رہے ہیں۔ آج وارڈ نمبر ۱۴۱ کی عوام میں نئے راشن کارڈ کی تقسیم کاری

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.