Take a fresh look at your lifestyle.

راشن نہیں ملنے پر مشتعل افراد کا بیدیاباٹی میونسپلٹی کے سامنے احتجاجاً ناکہ بندی

0

 

ہگلی18/مئی ( عوامی نیوز بیورو) آج صبح راش کی دکانوں میں راشن نہیں ملنے کو لیکر بیدیاباٹی میونسپلٹی کے سامنے جی ٹی روڈ کو لوگوں نے بلاک کردیا۔ صبح دس بجے کے قریب مکمل طور پر ناکہ بندی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ انہیں راشن نہیں مل رہا ہے۔ نئے کی تو بات ہی الگ ہے۔ جنکے پاس پرانا راشن کارڈ ہے انہیں بھی راشن سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسکے علاوہ جنکے پاس راشن کارڈ نہیں ہے ان کو پرچی کے زریعہ راشن دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن جب لوگ راشن لینے ڈیلر کے پاس جارہے ہیں تو وہ سیدھے کہتا ہے کہ اپنے علاقے کے کونسلر سے رابطہ کرو اور جب ہم کونسلر کے پاس جارہے ہیں تو کونسلر کہتا ہے میونسپلٹی میں جاکر بات کرو۔ اور جب لوگ میونسپلٹی میں جارہے ہیں اپنی مسائل لیکر تو انہیں دوبارہ کونسلر سے رابطہ کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ راشن ڈیلر ، کونسلر اور میونسپلٹی کا چکر لگاتے لگاتے کافی پریشان ہوچکے ہیں۔ آج لوگوں کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا وہ لوگ میونسپلٹی کے سامنے جی ٹی روڈ کی ناکہ بندی کرکے اپنے مطالبات کرتے ہوئے میونسپلٹی کے خلاف جمکر نعرے لگائے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادھر جب اس کی اطلاع سیوڑا پھولی تھانے کو ملی پولیس فوراً موقعے پر پہونچ گئی اور احتجاجیوں کو سمجھانے بجھانے کے بعد سڑک خالی کروایا اور پھر آمدورفت بحال ہوئی۔ حالانکہ کہ بیدیاباٹی میونسپلٹی کے جانب سے اس معاملے میں کوئی بھی تاثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.