Take a fresh look at your lifestyle.

فروخت کےلئے لے جا رہے راشن کی 15بوریاں ضبط

سلی گوڑی،09،جون :شہرکی پولس نے مارگریٹ اسکول کے قریب سرکاری راشن سے چاول کی 15بوریاں فروخت کےلے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں ضبط کرلیا۔پولس نے راشن چاول ضبط کرتے ہوئے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے۔ معلومات کے مطابق منگل کی سہ پہر کو سلی گوڑی شہر میں نویدیتی روڈ پر مارگریٹ اسکول کے قریب لوگوں نے پولس کو اطلاع دی کہ وہ راشن چاول گاڑی کے ذریعہ فروخت کےلئے لے جائے جارہے ہیں۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر سرکاری راشن چاول کے 15 تھیلے قبضے میں لے کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.