مالدہ ،8،مئی:مالدہ میں راشن ڈیلروں اور دیہاتیوں کے مابین تنازعات پیدا ہو گئے جہاں کئی دیہاتی زخمی ہو گئے۔مغربی بنگال کے مالدہ میں راشن سے کم اناج دینے کے خلاف دیہاتیوں اور راشن ڈیلروں اور ان کے ملازمین کے مابین ہونے والے تصادم کی وجہ سے جمعہ کے روز پورا علاقہ میدان جنگ میں تبدیل گیا ۔ مالدہ ضلع کے وشنو نگرتھانہ کے شاہوان چک گرام پنچایت کے گوپال پور گاو¿ں میں آج واقعے کے بعد علاقے میں کافی تناو¿ پایاجا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ راشن ڈیلر اپنے تمام راشن کارڈوں کے بدلے کھانا مہیا نہیں کرارہے ہےں۔ وہ آج راشن ڈیلر کے پاس اس بارے میں شکایت کرنے آئے تھے ، لیکن راشن ڈیلر اور اس کے ملازمین نے ان کی بات نہیں مانی اور ان پر حملہ کردیا۔ گاو¿ں والوں نے راشن ڈیلر پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ دیہی اور راشن ڈیلر اور اس کے ملازمین کے مابین تنازعہ کی وجہ سے پورا علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ اس واقعے میں متعدد دیہاتیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ راشن ڈیلر کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ مالدہ کے ضلع مجسٹریٹ نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.