کولکاتا،12،ستمبر:مغربی بنگال کانگریس کے سربراہ ادھیر رنجن چودھری نے اپنی تقریر میں ریا چکرورتی کی حمایت کرنے کے بعد ریاستی کانگریس قائدین نے کولکاتا کی سڑکوں پر اداکارہ کی حمایت میں ریلی نکالی۔ریلی جو بدھان بھون سے ویلنگٹن موڑ تک لے جائی گئی تھی۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ ریا ایک بنگالی خاتون کو غلط طور پر پھنسادیا گیا ہے۔اور یہ بنگال کی بیٹی ریا کو انتقامی سیاست کا نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ریا کو منشیات کے استعمال کے معاملے میں اپنے بھائی شویک کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا ہے۔ یہ کیس سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق ہے۔ریلی میں چیف وہپ اور صوبائی کانگریس کے جنرل سکریٹری شری منوج چکرورتی ممبران اسمبلی اسیت میترا ، ریجو گھوشال ، سمن پال ، مہیش شرما ، پریتم گھوش پردیپ پرساد ، سوربھ پرساد اور دیگر ریاست اور ضلعی قائدین نے شرکت کی۔
Comments are closed.