ہگلی7/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) رشڑا میں سیوا صدن اسپتال کو کھلوانے کےلئے لگاتار مخالف جماعتیں کبھی راستے پر اترتی ہیں تو کبھی احتجاجی مظاہرہ کرتی ہیں۔ اب اس فہرست میں سی پی آئی ایم اور کانگریس بھی مشترکہ طور پر اسپتال کو کھلوانے کےلئے حکمت عملی شروع کردیئے ہیں۔ اسکے لئے عوامی دستخط کروانے کے بعد اس کاپی کو شیرامپور محکمہ کے ایس ڈی او کے ہاتھ میں سونپ دیا۔ آج ایک وفد کی شکل میں سی پی آئی ایم رشڑا علاقائی کمیٹی کے سیکریٹری کامریڈ سودیپ ساہا ، علاقائی کمیٹی ممبر شیشر بنرجی ، کامریڈ شانتنو چٹرجی ، سی پی آئی رہنما کامریڈ پارتھو راج کے علاوہ رشڑا ٹاو¿ن کانگریس کے صدر برہم دیو روی داس اور کانگریس رہنمائ صابر علی ایس ڈی او کے ہاتھ میں ڈیپوٹیشن سونپ دیا۔ اس دوران ان لوگوں نے کہا کہ اس اسپتال کے بند ہونے سے باشندے گان رشڑا کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسپتال کو کھلوانے کےلئے بہتوں بار میونسپلٹی سے بھی بات کی گئی ہے۔ مگر نتیجہ صفر ہی رہا۔ اسی لئے آخر میں ہم اپنے مسائل کو سرکاری طور پر حل کروانے کےلئے آج ایس ڈی او کے یہاں ڈیپوٹیشن دیئے ہیں۔ ایس ڈی او نے یقین دلایا ہےکہ اس متعلق بات کرکے اسپتال کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ ادھر رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ وجئے ساگر مشرا سے اس معاملے میں پوچھا گیا تو انہوں نےکہا کہ سیوا صدن اسپتال کو رشڑا میونسپلٹی کے حوالے کرنے کے لئے ایس ڈی او کو خط دیا گیا ہے اور کہا گیا ہےکہ اگر یہ اسپتال میونسپلٹی کے حوالے ہوجاتا ہےتو اسے بہتر طریقے سے ہم چلائیں گے اور لوگوں کو بہتر خدمات بھی دینگے۔ لیکن ابھی تک ایس ڈی او سے اجازت نامہ نہیں ملاہے۔ ہمیں امید ہے باشندگان رشڑا کا یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔
Comments are closed.