Take a fresh look at your lifestyle.

رشڑا کو گرین و کلین شہر بنانے کے لئے لوگوں میں پانچ ہزار پودا تقسیم کیا گیا

ہگلی14/جولائی ( محمد شبیب عالم ) پودا لگائیں ماحولیات کو سرسبز بنائیں ۔ یہ کہنا ہے رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کا ۔ آج رشڑا میونسپلٹی کے گیٹ کے سامنے عام لوگوں کے درمیان پودا تقسیم کرنے کی تقریب رشڑا میونسپلٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ۔ جہاں عام لوگوں کے درمیان پانچ ہزار مختلف اقسام کے پودے تقسیم کیا گیا ۔ اس تقریب کی رہنمائی رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجئے ساگر مشرا سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کررہے تھے ۔ جس میں سابق کونسلر بھی شامل تھے ۔ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے زاہد حسن خان نے سب سے پہلے کہا کہ کورونا تیزی کے ساتھ پاؤں پھیلا رہا ہے ۔ اس سے ہمیں اور ہوشیار ہونا ہوگا ۔ ساتھ ہی اس سے بچنے کے لئے سختی سے قانونی ہدایات پطر عمل کرنا ہوگا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ماحولیات کو سرسبز بنانے کے لئے پیڑ پودا لگانے ضروری ہے ۔ آپ اپنے گھروں میں جہاں جگہ ملے پودے لگائیں ۔ اسکے بعد وجئے ساگر مشرا نے میونسپلٹی کی جانب سے کی گئی ترقیاتی کاموں کو گنواتے ہوئے کہا کہ آج ریاستی وزیر اعلیٰ اور ایم پی کلیان بنرجی کی وجہ سے رشڑا میں لاتعداد ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے رشڑا کو ” ماڈل شہر ” کا درجہ ملا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ امفان طوفان کی وجہ سے ہزاروں درخت گرگئے ۔ جسکی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ اس سے بچنے کے لئے رشڑا میونسپلٹی 14 جولائی سے 20 جولائی تک رشڑا لوگوں میں جنکا خود کا گھر مکان ہیں انہیں پودا تقسیم کرے گی ۔ فلحال پانچ ہزار پودے تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ 20 جولائی کے بعد بھی پودے تقسیم کئے جاتے رہیں گے ۔ انہوں نے باشندگان رشڑا سے کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگو بھی سر اٹھانے لگاہے ۔ اب ہمیں اور ہوشیاری سے کام لینا ہوگا ۔ رشڑا میونسپلٹی ڈینگو ٹیسٹ مفت میں کرے گی ۔ انہوں نے اور کہا کہ رشڑا انڈر پاس کےلئے ریلوے کو لگاتار خط دے رہی ہے ۔ رشڑا تین نمبر گیٹ کے پاس مسافروں کو خاصی دشواریاں پیش آتی ہے ۔ اس سے بچنے کے لئے کافی دنوں سے انڈر پاس کا مطالبہ جل رہا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ جلد سے جلد ہمیں کامیابی ملے گی ۔ ہاں کچھ لوگ ہماری ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں بھی لگاتار کررہے ہیں ۔ مگر انکی کوششیں تمام بیکار ہوجائیں گی ۔ مشرا نے اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان ریاستی وزیر اعلیٰ کے ہدایت پر 25 ہزار لوگ جنکے پاس راشن کارڈ نہیں تھا ۔ انہیں کوپن دیا گیا ہے ۔ کورونا کے متعلق انہوں نے کہا کہ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ رشڑا میں ایک بھی شخص کا موت کورونا سے نہیں ہوا ہے ۔ جتنے بھی لوگ متاثر ہوئے تھے وہ تمام لوگ سہی سلامت اپنے اپنے گھروں میں محفوظ ہیں ۔ اسی لئے باشندگان رشڑا سے گزارش کرونگا کہ بغیر ماسک لگائے غیرضروری طور پر باہر نہ نکلیں تھوڑے دن اور برداشت کرلیں ۔ اس مشکل وقت میں صبر سے کام لینا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.