Take a fresh look at your lifestyle.

سڑک کی مرمت کی مانگ پر دیہاتیوں کی ناکہ بندی

0

،15،کوچ بہارجون : کوچ بہار ضلع کے طوفان گنج بلاک علاقے میں سوموار کے روز دیوچارائی گرام پنچایت کے لوگوں نے سڑک کی مرمت کے مطالبے پر احتجاجاً سڑک کی ناک بندی کر دی۔لوگوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ معلومات کے مطابق بالا گھاٹ ہری مندر کے مشرق میں تین کلومیٹر سڑک خستہ حال ہے۔ خراب سڑک کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ سال بھی سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کی گئی تھی لیکن انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود ایک سال گزر جانے پر بھی سڑک کی مرمت نہیں ہوسکی ہے۔ مشتعل دیہاتیوں نے سڑک کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے روڈ ٹریفک بلاک کردی۔ سڑک کی ناکہ بندی کی اطلاع ملتے ہی طوفان گنج تھانہ کی پولس بی ڈی او سمیت انتظامیہ کے اعلی عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال پر قابو پانا شروع کردیا۔ پولس اور انتظامیہ نے سڑک کی جلد مرمت کی یقین دہانی کے بعد ناکہ بندی ختم کر دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.