کولکاتا،16،ستمبر:درگا پوجا دے متعلق کارپوریشن صدر دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کولکاتا کے ایڈ منسٹریٹر فرہاد حکیم سمیت محکمہ روڈ کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ شہر کی تقریباً 26سڑکوں کی حالت ابتر ہے۔ اسی وقت فرہاد حکیم نے یہ کہا کہ سڑکوں کی مرمت نہایت ضروری ہے۔ اس لئے اس کے لئے جلد سے جلد محکمہ روڈس اینڈ انجینئر س کو انہوں نے فورا یہ ہدایت دی کہ جتنا جلد ہو بدحال سڑکوں کی مرمت کرائی جائے۔ پوجا کے لئے بعد میں گائیڈ لائن تیار کی جائے گی پہلے سڑکوں کی مرمت ضروری ہے۔خیال رہے کہ شہر کی بیشتر سڑکوں میں گڈھے ہونے کی وجہ سے راہگیروں کو کافی پریشانیوں سے گذرنا پڑرہا ہے۔ اس کے علاوہ امفان طوفان کے وقت بھی سڑکوں میں درخت گرنے اور بیریکیڈ کا زمین سمیت اٹھنے کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکوں کی مرمت نہایت ضروری ہے۔ اس لئے کولکاتا کارپوریشن نے ان تمام سڑکوں کی مرمت کی ہدایت دی۔
Comments are closed.