Take a fresh look at your lifestyle.

دیہاتوں میں منریگا شروع ہونے سے لوگ روزگار سے منسلک

جلپائی گوڑی،06،جون :دیہی علاقوں میں منریگا کا کام شروع ہونے سے لوگوں کو روزگار ملا۔ بارش شروع ہونے والی ہے۔ مغربی بنگال کے دیہی علاقوں میں ہر سال بارش کے موسم میں ہر طرف پانی کا نظارہ رہتا ہے۔ بارش کے موسم میں گاو¿ں میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔ جلپائی گوڑی ضلع کے دیہی علاقوں سے بارش کا پانی آسانی سے نکل جائے۔اس کےلئے روز گار گارنٹی اسکیم (منریگا)کے تحت نکاسی آب کے نظام کی مرمت کی جارہی ہے۔ ان دنوں جلپائی گوڑی صدر بلاک کے اربند گرام پنچایت کے گومستا پاڑا میں منریگا کے تحت نکاسی آب کو بہتر بنانے کا کام زوروں پر جاری ہے۔ مقامی پنچایت ممبر راجیش منڈل نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے علاقے میں ایم این آر ای جی اے کے تحت نکاسی آب کے نظام کی مرمت کےلئے کام جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.