کولکاتا،29جولائی: ساو¿تھ ایسٹرن ریلوے تمام حلقوں میں سیفٹی کارکر دگی کو بہتر بنانے کی پہل شروع کر دی۔ ریلوے سیفٹی کے معاملے میں تمام سفر کرنے والے مسافروں کی اچھی نگہداشت و تحفظ کو زیادہ موثر بنانے کی کو شش میں لگے۔ اس معاملے میں کئی اصلاحی اقدامات کو اپنایا گیا اور ساو¿تھ ایسٹرن ریلوے میں سیفٹی ترقیاتی کاموں پر دھیان دیا گیا خاص کر ریلوے ٹکٹ کی تجدید کے معاملے میں اور نگرانی کو سخت بنایا گیا تحفظ کے معاملے میں اس کے بعد ٹریک کی اچھی طرح دیکھ ریکھ، سگنلنگ سسٹم کو فروغ ریلوے اسٹاک کی بہتر ٹریننگ، ایل ایچ بی بوگیوں کے اندر جدید طرز کے سوئچ کا نصب، اتنا ہی نہیں ماک میں بہتری، اختیاری سیفٹی آڈٹ ، سیفٹی سمینار، سیفٹی سے متعلق کاونسلنگ روزانہ ہی کئے جا رہے ہیں اس طرح کی نگرانی و تربیت سے تحفظ کو فروغ ملے گا اور حادثات کا خدشہ بھی جاتا رہے گا۔
Comments are closed.