Take a fresh look at your lifestyle.

رسل وائپر سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہونا یقینی

کولکاتا۔ 5اگست یہ بات فطری ہے کہ سانپ عموماً لوگوں کو دیکھ کر بھاگتا ہے ۔ مگر اس بار معاملہ الٹا نظر آیا سانپ نے اچھل کر اپنا دانت دیر تک چبھا دیا ، یہ رسل وائپر جو اپنی ذات کا نہایت ہی خطرناک سانپ ہے ۔ اس کا کاٹا ہوا کچھ ہی دیر میں دم توڑ دیتا ہے جس مقام پر یہ دانت بٹھاتا ہے اس جگہ پر کچھ ہی دیر میں گوشت سڑ جاتا ہے ۔ عموماً سانپ 20سے 30عدد انڈے دیتا ہے ۔ مگر رسل وائپر انڈے تو نہیں دیتا اس لئے ایک ساتھ 60سے 80عدد بچے پیدا کردیتا ہے اس کا جسم موٹا اور دم چھوٹا پتلا ہوتا ہے ۔ یہ سانپ جھاڑیوں کے علاوہ خشک جگہوں پر رہنا پسند کرتے ہیں اور اس کا مرغوب غذا ہے چوہا چھوٹی چڑیا ،گرگٹ ، مینڈک ۔ یہ رینگتے وقت ہس کلی آواز یں نکالتا ہے ۔ دنیا میں جتنے لوگ بھی مارے جاتے ہیں ان میں اس سانپ کے کاٹے سے مرنے والوں کی تعداد خاصی ہے ۔ اس کا زہریلا دانت جس مقام پر بھی گاڑ دیتا ہے ۔ وہاں کی جگہ کو یہ پل بھر میں سڑا دیتا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.