Take a fresh look at your lifestyle.

ہفتہ واری لاک ڈاون کو سبزی فروشوں کا ٹھینگا

0

کولکاتا،27اگست: کولکاتا میں لاک ڈاو¿ن جاری ہونے کے بعد بھی بازار پہلے جیسا ہی ہے ، کولکاتا میونسپل کے30نمبر وارڈ کے نارکل ڈانگہ گروداس روڈ کے چوراہے پر سبزیاں فروش، مچھلی و گوشت والے کھلے عام اپنا دھندا کرنے میں لگے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہاں خریداروں کی بھیڑ بھی جم رہی ہے جب کہ اصل بازار بند پڑا ہے اسی لاک ڈاو¿ن میں بانکوڑہ میونسپلٹی کے علاقے لال بازار کے اشنان گھاٹ میں بھی بلا خوف بازار بیٹھ رہا ہے۔ راستے کے دونوںجانب سبزیاں فروش و خریداروں کی زبر دست بھیڑ دیکھی گئی تھی۔ مگر بعد میں پولس نے اس سڑک پر لگے بازار کو جبراً بند کر دیا ہے مالدہ کے دو بازار پر پولس کی سختی بر قرار رہی، اور اس لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولس نے6افراد کو حراست میں لیا۔ گھوڑ پیڑ موڑ پر پولس کی گاڑی دیکھتے ہی وہاں بازار لگانے والے اپنے ساز و سامان کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار کر لیا۔ کر شنا تلسی موڑ پر بھی پولس نے دھاوا بولا، وہاں سے بھی سبزی فروش نکل بھاگے۔ پولس نے دو کروڑ افراد کو پکڑ لیا۔ مدنی پور میں لاک ڈاو¿ن سختی سے عام لوگ اپنے اپنے گھروں میں دبکے رہے مگر پولس نے پورے شہر میں گشت کر کے سبھوں کی خلاف ورزی کرنے پر کڑے اقدام کی سرزنش کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.