کولکاتا10اگست: سبزی بازار میں اس قدر مہنگائی کے عوام کے لئے مشکلوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہاتھی بگان مارکیٹ ہو یا مانک تلہ مارکیٹ، کولے مارکیٹ، لیک مارکیٹ، انٹالی مارکیٹ، سیالدہ مارکیٹ ہر جگہ سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاسہ اضافہ سے عام آدمی کے لئے باعث فکر بن گیا۔ بھنڈی، پٹل، جھینگا، بیگن، کریلا ، بر بٹی سمیت آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بے تحاسہ اضافہ سے عام آدمی کی فکر میں اضافہ کا سبب بن گیا۔ اس ضمن میں سبزی فروشوں کا یہ کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ہی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ورنہ سبزیوں کی قیمتیں اعتدال میں رہتی۔یہ قیمت کب تک برقرار رہے گی گی الحال کچھ بھی کہنا مشکل ہے مگر اس کی وجہ سے عام آدمی پر اضافی بوجھ بڑھ گیا۔ حالانکہ وزیراعلی ممتا بنرجی نے ریاستی ٹاسک فورس کو آلو کی قیمت پر کنٹرول کی ہدایت دی تھی مگر آلو کی قیمت ہنوز 34روہپئے ہی ہے۔ اس طرح سے دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا کوئی امکان نہیں۔
Comments are closed.