Take a fresh look at your lifestyle.

سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے عوام کی پریشانی ہنوز برقرار

کولکاتا 28اکتوبر: ایک تو لاک ڈاو¿ن اور کورونا کی مار سے عوام کا حال بے حال ہوچکا ہے اور دوسری طرف روز مرہ کے استعمال میں آنے والی خوردنی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو پورا ہی مار ڈالا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاسہ اضافہ سے عام انسان کی حالت بد سے بر تر ہوتی جارہی ہے۔ پیاز کی قیمت سو کے قریب جا پہنچی۔ جبکہ آلو کی قیمت 40 کے اوپر ہے۔ بیگن، پٹل، جھینگا ، کدو ،ٹماٹر وغیرہ کی قیمتیوں میں تو ہر روز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ اس مہنگائی نے عام انسان کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ سبزیوں کے بغیر ہی زندگی گزاری جائے۔ ریاستی ٹاسک فورس بھی فی الحال حرکت میں نہیں ہے جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں بے لگام ہورہی ہے۔ دوسری طرف چاول ، دلہن، سوزی،میدہ، چینی، مصالحہ ، ادرک ، لہسن ، ہلدی ، دھنیا وغیرہ کی قیمتیں سب کے سب تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ اس بارے میں لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ صرف چاول اور آٹا ہی حکومت کی جانب سے مفت میں مل رہا ہے وہ بھی بی پی ایل طبقہ کو جبکہ سماج کے بقیہ طبقہ کو ہر چیز مہنگی قیمت میں خرید کر کھانا پڑ رہا ہے جو کہ بہت ہی تکلیف دہ ثابت ہورہا ہے۔ رہی بات سبزیو ں اور دیگر روز مرہ میں استعمال میں آنے والی اشیاءکی قیمتوں کی تو لاک ڈاو¿ن کے وقت سے ہی ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہنوز یہ سلسلہ برقرار ہے۔جس سے عام انسان کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.