رائے گنج،22،جون :شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج تھانہ کے بیرگھائی گرام پنچایت کے علاقے گھگھوڈنگا موڑ کے لوگوں نے سڑک کی مرمت کے مطالبے پر قومی شاہراہ نمبر 34 کی ناکہ بندی کر کے احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاو¿ں میں 3 کلومیٹر طویل سڑک انتہائی خستہ حال ہوگئی ہے۔ سڑک پر آمدورفت مشکل ہوگیا ہے۔ پنچایت اور ایم پی اراکین اسمبلی سے سڑکوں کی مرمت کے لئے درخواست کی گئی ہے ، لیکن کسی نے بھی اس سمت میں پہل نہیں کی۔ یہاں گاو¿ں والوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کرنے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف بھاری جام کا مسئلہ دیکھا گیا۔ سڑک پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک سڑک کی مرمت کیلئے یقین دہانی کروائی جائے گی تب تک وہ ناکہ بندی کو نہیں ہٹائیںگے۔ غور طلب ہے کہ رائے گنج بلاک کے بیرگھائی گرام پنچایت میں گھگودنگا سے جئے نگر تک تین کلو میٹر کا راستہ عرصے سے خراب ہے۔ بارش کے موسم میں اس کی حالت مزید ابتر ہوجاتی ہے۔ بارش کے موسم میں گھٹنوں تک پانی جمع ہوجاتا ہے۔
Comments are closed.