مالدہ،06،جون : سنیچر کے روز ہندستان کنسٹرکشن کمپنی کے سیکڑوں ملازمین نے تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے مطالبے پرمالدہ ضلع میں اتھرو میل ٹول پلازہ کے سامنے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کر کے احتجاج کیا۔ان کی مانگ تھی کہ اگر تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی تو وہ لوگ مسلسل بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس ناکہ بندی میں 300 کے قریب کارکنوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع مالدہ میں تقریباً 600 مزدوروں کوگزشتہ سات ماہ سے تنخواہ بقایا ہے۔ اس بارے میں بار باریاد دہانی کے باوجود ایچ ٹی سی مینجمنٹ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار تاریخ دینے کے باوجود ابھی تک انہیں تنخواہ نہیں ملی ہے۔ فیڈریشن آف آل انڈیا کے جنرل سکریٹری اور ایچ سی سی ورکرز انڈین کے رہنما سنیل سرکار کی قیادت میں انہوں نے آج صبح ٹول پلازہ میں ایک نمبر لائن قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی۔ تقریباً دو گھنٹے تک سڑک پر آمدورفت ٹھپ رہی۔ ایچ سی سی پاراسونل منیجر گوتم بسواس اور انفرا کمپنی ٹول منیجر سوپنا سرکار وہاں پہنچے۔ ایچ سی سی پارسنل منیجر گوتم بسواس نے میڈیا کو بتایا کہ جلد ہی ملازمین کی بقایا اجرت ادا کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج منیجر کو مزدوروں کی ناکہ بندی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اسی دوران ، فیڈریشن آف آل انڈیا کے جنرل سکریٹری سنیل سرکار نے کہا کہ آج صبح 10 بجے سے صبح 12 بجے تک انہوں نے کارکنوں کی تنخواہوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مزدوروں کی اجرت جلد ادا نہیں کی گئی تو مستقبل میں وہ پوری قومی شاہراہ بلاک کردیں گے۔ صرف یہی نہیںبلکہ ضرورت پڑی تو مزدوروں کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھیںگے۔
Comments are closed.