کولکاتا۔ 12ستمبر© : کامریڈ محمد سلیم کے ٹوئیٹ سے کانگریس کے دبنگ ایم پی ادھیر رنجن چودھری بہت خوش ہوئے سلیم صاحب نے کہا کہ اس بار کا اسمبلی الیکشن وہ کانگریس کے اتحاد کے ساتھ لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جب سے بنگال پردیش کانگریس کے صدر کے پوسٹ پر ادھیر ملے ہیں تبھی سے انہوں نے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے ساتھ لڑنے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں ۔ دوسرے بار کیلئے بنگال پردیش کانگریس کے صد ر جب ادھیر رنجن چودھری بنے تو محمد سلیم نے انہیں اس پوسٹ پر فائز ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی ۔ اس مبارک باد سے ادھیر کافی خوش بھی ہوئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلیم بھائی کے اس مبارک باد سے وہ کافی مسرور ہیں اب ہم لوگ مل کر اسمبلی الیکشن لڑیں گے ۔ یہ بھی کہا کہ بنگال کا الیکشن کانگریس کے شریانوں میں نئے خون دوڑا دے گا اور یہاں وہ بی جے پی اور ترنمول پارٹی کو ایک انچ جگہ بھی نہیں دیں گے ۔ کانگریس تمام سیٹوں پر اکیلا قابض ہوگا ۔ یہاں کی سیاسی داﺅ پیچ سے ادھیر بخوبی واقف ہیں اور سونیا گاندھی کو بھی ادھیر سے کافی امیدیں ہیں ۔ یاد رہے کہ سومین مترا کی رحلت سے بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدے پر اب ادھیر رنجن چودھری براجمان ہوئے ہیں ۔ اب کانگریس ۔ بام کے ساتھ مل کر آئندہ اسمبلی الیکشن لڑنے پر کمر کس چکے ہیں اب دیکھا جائے سلیم صاحب کا یہ منصوبہ کہاں تک کار گر ثابت ہوگا اور یہ بات بھی معنی خیز ہے کہ سیاست میں دشمنی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ا ب جبکہ بایاں محاذ اور کانگریس کی حالت پتلی ہے تو دونوں بے چارے ایک دوسرے کو تسلی دینے کے اورکر بھی کیا سکتے ہیں ۔ بنگال کے لوگ دیدی کے حق میں ہمیشہ رہیں گے ۔
Comments are closed.