کولکاتا،16دسمبر: وارڈ62 میں آج ترنمول کانگریس کی ہر دلعزیز کونسلر ثناءاحمد کی قیادت میں ”دوارے سرکار“ پروگرام بیحد کامیابی سے ہمکنار ہوا جبگ یہ پروگرام گھنی آبادی والے وارڈ62 کے پیش نظر یہ پروگرام علاقے کے مشہور اکبر بکی میدان میں کرایا گیا جو کارپوریشن کی ملکیت ہے اور اسی میدان سے منسلک کارپوریشن اسکول اور کمیونٹی ہال ہے جس میں عام لوگ بالکل مفت میں وہاں اپنی تقریب منعقد کرتے ہیں۔اس علاقے کے سابق کونسلر اقبال احمد تھے جن کے دور میں یہاں پورے علاقے میں تعمیراتی کام ہوئے اور اس وقت ان کی دختر ثناءاحمد کے دور میں پورے علاقے میں تعمیراتی کام ہو رہے ہیں نیز ڈرینج اور نکاسی سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ آج دوارے سرکار پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں وارڈ 62 کے باشندے بہت بڑی تعداد میں سواستھ پروگرام ، کنیا شری و دیگر سہولتوں کے لئے پُر کئے ہوئے فارم جمع کرنے کے لئے آئے۔ محترمہ ثناءاحمد نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی یہاں دو ہفتے قبل یہ پروگرام کمیونٹی ہال میں ہوا تھا۔ مگر بہت سارے لوگوں کا فارم جمع نہیں ہو سکا جس کے لئے دوبارہ یہ پروگرام میدان میں کرایا گیا اور تقریباً20کاو¿نٹروں کو کھولا گیا جس میں الگ الگ فارموں کو جمع لیتے دیکھا گیا۔ اس موقع پر سماجی دوری بر قرار رکھی گئی اور ساتھ ہی سبھوں کو چہرے پر ماسک لگا کر آنے کو کہا گیا۔ ثناءاحمد نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ جس میں عبد القیوم انصاری، ناصر حسین وغیرہ شامل تھے انہوں نے پورے وارڈ کے لوگوں کے گھر گھر جا کر فارم تقسیم کئے کہ وہ انہیں پر کر کے آدھار کارڈ کا زیروکس اور راشن کارڈ کا زیروکس لے کر آئیں اور فارم کے پیچھے خاندان کے سربراہ کا موبائل نمبر لکھیں اور اس طرح سے ثناءاحمد کے کاموں کو علاقے کے لوگوں نے بیحد سراہا۔ ثناءاحمد صرف اقبال احمد کی بیٹی نہیں وہ پورے علاقے کے بزرگوں کی بیٹی ہے اور اس کے جس طرح سے تندہی سے کام کرنے اور پورے لگن کے ساتھ لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرنے پر لوگوں نے خود آگے بڑھ کر انہیں مبارک باد دی کیونکہ دوارے سرکار پروگرام وارڈ 62میں بیحد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
Comments are closed.