کولکاتا،29جولائی:بنگال میں کرونا انفیکشن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ہفتے میں دو دن لاک ڈاو¿ن کا حکم جاری کیا ہے۔ اس ہفتے کا پہلا لاک ڈاو¿ن بدھ یعنی آج ہے۔ ریاست میں نقل و حمل کے تمام عوامی ذرائع سرکاری اور نجی دفاتر بینک اور کاروباری ادارے بند ہیں۔ صرف لازمی خدمات جاری ہیں۔ کولکاتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے اور انے والی پروازیں بھی بند ہیں۔ بند ہونے کی وجہ سے لمبی دوری والی ٹرینوں کی تاریخوں میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے۔بند کے درمیان میڈیکل دکانیں اور اسپتال نرسنگ ہومز کھلے ہیں۔ انہیں بند سے خارج کردیا گیا ہے۔ریاست میں پٹرول پمپ بھی کھلے ہیں۔ ریاست میں پولس اہلکار شہر کے مصروف چوراہوں پر گشت کرتے دکھائی دیئے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ ریاست میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے ماہرین کے مشورے کے بعد ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہوڑہ شمالی کولکاتا اور جنوبی کولکاتا سمیت ہر جگہ پولس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس دوران بہت سارے لوگ ہیں جو بلاوجہ گھروں سے نکل رہے تھے پولس نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کری ہے۔ شمالی کولکاتاسے لیکر تک تصویر ہر جگہ ایک جیسی ہے۔شمال میں پولس بیلیاگھاٹا ، پھول بگان سے الٹاڈانگا ، سالٹ لیک اور دوسری طرف بہالا سے ، جنوب میں خضرپور سے گڑیا ھاٹ ، ٹالی گنج ، جادب پور تک ہر جگہ ناکے کی پڑتال کررہی ہے۔ ڈرون کی مدد سے شہر کے متعدد اہم علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ پولس لال بازار بازار میں نصب سی سی ٹی وی کے ذریعے شہر کے کونے کونے کی نگرانی کر رہی ہے۔ چھوٹے اجتماع کی کہیں بھی اجازت نہیں ہے۔ دوسری طرف پچھلے روز اگست کے مہینے میں کن دن لاک ڈاو¿ن ہوں گے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے 2 ، 5 ، 8 ، 9 ، 16 ، 17 ، 23 ، 24 ، اور 31 اگست کو لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا۔ لیکن ریاست کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہوئے لاک ڈاو¿ن کی تاریخوں کو تبدیل کردیا گیا۔ محکمہ کو بتایا گیا کہ 2 اور 9 اگست کو مکمل لاک ڈاو¿ن نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.