Take a fresh look at your lifestyle.

جمعہ سے کڑاکے کی سردی کا لطف دوبالا ہوگا

کولکاتا۔ 14دسمبر: بنگال میں سردی آتو گئی ہے ۔ مگر ٹھٹھرنے والی سردی کا کوئی پتہ نہیں اب وہی زبردست کڑا کے کی سردی جمعہ تک پور ے بنگال پر چھا جائے گی ۔ ایسا ہی دفتر موسمیات جانکاری دی ہے یہ بھی کہا کہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر بنگال کی درجہ حرارت 12ڈگری تک نیچے آجائے گا جس کے اثر سے کولکاتا میںکڑاکے کی سردی کا آمد ہوجائے گا ۔ گرچہ شمالی بنگال کے اضلاع میں سردی کا لطف بڑھا ہے مگر دکھن بنگال کے لوگ اس سردی کیلئے ترس رہے ہیں ۔ اب ان کی شکایت کا الزالہ ہوجائے گا ۔ زبردست سردی دروازے تک آ پہنچی ہے بس انتظار کے دن ختم ہوں گے جمعہ سے ہی کولکاتا میں دانت سے دانت بجا دینے والی سردی کا غلبہ ہو جائے گا ۔ ادھر کچھ دنوں سے کہا سہ و دھند نے پورے کولکاتا پر سفید چادر تان دیا تھا کسی کسی مقام پر تو آسمان ابر آلود نظر آیا جو پھر غائب ہوگیا ۔ اب ابر آلود موسم کے جاتے ہی کڑا کی سردی اپنا رنگ دکھانا شروع کردے گی دارجلنگ میں سردی شباب پر ہے ۔ سوموار کو وہاں کا درجہ حرارت 5ڈاگری تک نیچے آگیا تھا۔ اب جمعہ تک انتظار کیجئے پھر ملائم و نرم گرم رکھنے والا کمبل ہی حرارت دے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.