Take a fresh look at your lifestyle.

سوبھیندو کے ساتھ بات چیت کا راستہ ہنوز کھلا : سوگت رائے

کولکاتا ۔ 30نومبر : سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ سوبھیندو ادھیکاری کی واپسی کو لے کر آج بھی پارٹی کے سینئر لیڈر سوگت رائے پُر امید ہیں آج میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں سوگت رائے نے سوبھیندو ادھیکاری کے تعلق سے یہ کہا کہ سیاست میں صبر اور سمجھداری سے کام لینا چاہئے۔ اسی لئے میرے مطابق سوبھیندو کے ساتھ بات چیت کیلئے راستہ ہنوز ہموار ہوسکتا ہے ۔ سوبھیندو کے ساتھ رابطہ کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم لوگ جو بھی کریں گے پارٹی سے منظوری لینے کے بعد ہی کریں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو سوبھیندو ادھیکاری نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا اور کافی دنوں سے سوبھیندو کو لے کر سیاسی قیاس آرائیاں اور افواہوں کا بازار گرم تھا ۔ اب ان پر سے پردہ تو اٹھ گیا ہے مگر سوبھیندو نے ابھی تک اپنا آخری پتا نہیں کھولا ہے جس کی وجہ سے ایک معمہ برقرار ہے گزشتہ روز مشرقی مدنا پور کے عوامی جلسہ سے خطاب بھی کیا مگر وہ اپنا سیاسی سفر کس پارٹی کے بینر تلے جاری رکھیں اس کا خلاصہ ابھی تک نہیں کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.