Take a fresh look at your lifestyle.

اسٹیٹ بینک میں وی آر ایس کی مخالفت میںاپوزیشن کااحتجاج

کولکاتا،7،ستمبر:اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑ ک پر اتری ہیں۔ وہ اس اسکیم کو مزدور مخالف اور ملازم مخالف قرار دے رہے ہےں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹیٹ بینک میں 30 ہزار ملازمین کو وی آر ایس دینے کا منصوبہ ہے جو 25 سال سے کام کر رہے ہیں اور 55 سال کے ہو چکے ہیں۔ ترنمول کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ یہ اسکیم مزدور مخالف ہے۔ ایس بی آئی کے ذریعہ کہا جارہا ہے کہ 30 ہزار ملازمین کو وی آر ایس دیئے جائیں گے۔ اس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ بینک اپنے پیسے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ پہلا قومی بنک ہے۔ بینک کے اس اقدام سے لوگوں میں عدم تحفظ پیدا ہوگا۔ اگر ایس بی آئی نے کوئی ایسا اقدام کیا تو دوسری کمپنیاں کیا کریں گی ، اسے آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے۔ سی پی آئی (ایم) کے ایم ایل اے سوجن چکرورتی نے کہا کہ مرکزی حکومت روزگار دینے کے بجائے لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے۔ ہر علاقے کی نجکاری کی جارہی ہے۔ بی ایس این ایل کو نیچے دباکر جیو کو سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایس بی آئی کا بھی ایسا ہی حال ہے۔ یہ اسکیم اینٹی لیبر اور ملازم ہے۔ مرکز کا مو¿قف ہمیشہ ہی مزدور مخالف رہا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ 30 ہزار افراد کو وی آر ایس دے کر ان کی جگہ پر نئی تقرری کی جائے گی۔ بلکہ مرکز سے ان آسامیوں کو ختم کردیا جائے گا۔ ادارے کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ نجی کاروباری اداروں کو ترقی دی جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.